موصولہ رپورٹ کے مطابق مسلح دہشتگردوں نے گذشتہ جمعرات کو چابہار زاہدان روڈ کو بند کرکے ایک بس کے مسافروں کو لوٹ لیا تھا اور بس میں سوار پانچ زيرتربیت کیڈٹوں اورایک مسافر کو یرمال بنا لیا تھا۔سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر بریگيڈيئرجنرل محمد پاکپور نے سنیچر کو بتایا کہ ایک کامیاب آپریشن میں چھ زيرتربیت کیڈٹوں کوآزاد کرالیا گیا ہے۔اس کامیاب کاروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگيا اورکئی زحمی ہوگئے۔واضح رہےکہ مغربی ذرائع ابلاغ اغواکی اس کاروائی کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کررہے تھے اور تتربتر ہوجانے والے ریگی ٹولے کو فعال اور طاقتورےظاہر کرنے کے لئے اس واقعے کو ریگی گروہ سے جوڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔۔۔۔
/110